• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزار گنجی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ ( این این آئی)کوئٹہ ہزارگنجی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، تجارتی ،کاروباری مرکز ہونے کے باوجود عدم توجہی کا شکار ہے۔ تاجر ، مزدور، بیوپاری ، ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورزسمیت ہر مکتبہ فکر کے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ پینے کے صاف پانی کی قلت ، صفائی کا نظام سرے سے نہ ہونے ، ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں ۔ شہر سے ٹرک ، بس اڈوں کی منتقلی کے بعد ہزار گنجی کو ایک اہم تجارتی مرکز بنانا تھا لیکن آج سڑکیں کھنڈرات کامنظر پیش کررہی ہے ، مختلف اضلاع سے سبزی ،میوہ جات لانیوالوں کے لیے بھی کوئی سہولت موجود نہیں، ہنگامی بنیادوں پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بالخصوص صفائی ، سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، ہزار گنجی کمرشل ایریا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ضروری ہے اور بجلی ، گیس اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیئے فوری اقدامات کیئے جائیں ۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی ہزار گنجی کمرشل ایریا کی ترقی اور یہاں لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کاوشیں اور ہر سطح پر اقدامات کے لیے زور دیگی ۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سیدشراف آغا، ضلع ایگزیکٹیوز نعیم اچکزئی، تحصیل جنرل سیکرٹری سید عبدالخالق آغا، ضلع سبی کے صدر ڈاکٹر نور احمد شاہ خجک، تحصیل سریاب اطلاعات سیکرٹری صدام اچکزئی نے پارٹی ضلع کوئٹہ سے مربوط تحصیل سریاب کے ہرار گنجی کمرشل ایریا میں نئے ابتدائی یونٹ ، سبزی منڈی ابتدائی یونٹ اور ٹرک اڈہ ابتدائی یونٹ کے قیام اور نئے ایگزیکٹیوز کے انتخابات کے موقع پر منعقدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مقررین نے نئے ابتدائی یونٹس کے قیام ، منتخب ایگزیکٹیوز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پارٹی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے سیاسی جمہوری جدوجہد میں انہیں فعال کردار اد اکرنے پر زور دیا ۔
کوئٹہ سے مزید