اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) وزیراعظم کی ہدایات پر OGDCL نے جھل مگسی ڈویلپمنٹ منصوبہ مکمل کر لیا، منصوبہ باقاعدہ طور پر فعال؛ بلوچستان کے دور افتادہ ضلع جھل مگسی میں سماجی بہبود کے متعدد اقدامات کا بھی آغاز۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع جھل مگسی کی تیز رفتار ترقی کے لیے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے جھل مگسی ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل اور کمیشننگ کا اعلان کر دیا ہے، اور بلوچستان کے پسماندہ ضلع جھل مگسی میں سماجی ذمے داری (سی ایس آر) کے متعدد اقدامات کا آغاز بھی کردیا ہے۔ یہ تیز رفتار ترقی حکومتِ پاکستان کی جانب سے منظور کردہ مراعات کے باعث ممکن ہو سکی۔