• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی؛ کراچی میں ڈسٹرکٹ چیمبر آف کامرس کھولنے کی تجویز پر رائے طلب

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت نے کراچی میں ڈسٹرکٹ چیمبر آف کامرس کھولنے کی تجویز پر آئندہ اجلاس میں کراچی چیمبرآف کامرس کو رائے کےلیے طلب کرلیا ، کمیٹی کو ڈی جی ٹی او نے بتایا کہ کراچی ، سینٹرل ، ملیر اور کورنگی چیمبرز نے درخواستیں دی ہیں ، ماضی میں صوبوں اور اضلاع کی بنیاد پر رجسٹریشن ہوتی تھی ، نئے چیمبرز کی کراچی چیمبر کی جانب سے مخالفت کی جارہی ہے، کراچی چیمبر کی درخواست ہےکہ کراچی کے ساتوں اضلاع کو ملا کر ایک ضلع ڈکلیئر کیا جائے ، ایسا کرنے سے کراچی میں صرف ایک چیمبر آف کامرس ہوگا، چیئرمین کمیٹی جاوید حنیف نے کہا کہ کراچی کے چار اضلاع نے اپنے چیمبرز قائم کرنے کی درخواست دی ہے ،ڈی جی ٹی او نے کہا کہ مزید چیمبرز قائم کرنے کےلیے کراچی چیمبرز کے رولز میں ترامیم کی ضرورت ہے، ارکان کمیٹی نے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ نمائندگی کی مرکزیت نے کاروباری برادری کے لیے بہت سی مشکلات پیدا کی ہیں۔ کاروباری افراد کو طویل فاصلے کا سفر کرنا پڑتا ہے، کراچی میں 350,000 سے زائد رجسٹرڈ کاروبارہیں ، ڈسٹرکٹ چیمبرز کے قیام سے کاروباری سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا اور ٹیکس کی بنیاد کو وسعت ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید