• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی وزیر خارجہ نئی دہلی پہنچ گئے، بھارتی ہم منصب سے ملاقات

لاہور(خالدمحمودخالد)چین کے وزیرخارجہ وانگ یی بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے جہاں ان کی وزیرخارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات ہوئی۔ اس موقعہ پروزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا دورہ ہندوستان دونوں ممالک کو دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے اور یہ عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے بعض امور پر تبادلہ خیال کرنے کا بھی مناسب وقت ہے۔ جے شنکر نے کہا کہ دونوں ممالک نے تعلقات میں ایک مشکل دور دیکھا ہے اور اب ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات کو تنازعات نہیں بننا چاہئے۔ہماری دونوں قومیں اب آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس کے لیے دونوں طرف سے ایک صاف اور تعمیری نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ اس کوشش میں ہمیں باہمی احترام، باہمی حساسیت اور باہمی مفاد سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔نئی دہلی میں چینی وزیر خارجہ کی وزیراعظم مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی دفاعی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور دیگر اہم فوجی اور سیاسی شخصیات سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
اہم خبریں سے مزید