لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے دربار حضرت میاں میرؒ کے 402 ویں رسمِ غسل کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے صوفیاء کے نظام ِ فکر و عمل کو اپنانا ہوگا۔ برصغیر میں شرف آدمیت اور تکریم انسانیت کے عنوان کو صوفیاء نے عزت اور تقویت بخشی۔ حضرت میاں میرؒ روادارانہ فلاحی معاشرے کے امین اور بین المذاہب مکالمے کے داعی تھے رسمِ غسل کی، اِس روح پرور تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف محمد شاکر,امورِ مذہبیہ کمیٹی کے چیئرمین صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان ، فاروق سمیت کثیر تعدادمیں زائرین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔