• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپاہیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کراچی میں سندھ رینجرز ہیڈکوارٹر کو زیرآب آنے سے بچا لیا

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں رینجرز جوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہنگامی کاروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ پر واقع سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹر کو زیر آب آنے سے بچا لیا۔ کراچی میں بارش کے بعد ایوان صدر اور ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ پر پانی جمع ہونا شروع ہوا تو رینجرز کے جوانوں نے مٹی کی بوریاں بھر کر جناح کورٹس کے دونوں مرکزی دروازوں پر لگا دیں۔ پانی کا رساؤ روکنے کے لیے بوریوں پر پلاسٹک کی شیٹس بچا دی گئی۔ اس دوران ضیاء الدین احمد روڈ پر ڈیڑھ فٹ تک پانی رات گئے تک کھڑا ہوا تھا مگر رینجرز ہیڈ کوارٹر میں پانی داخل نہیں ہوسکا۔ انتہائی طرح کی اس محنت کے باعث سندھ رینجرز کوارٹر کا ریکارڈ اور دیگر ساز و سامان تاحال محفوظ ہے۔
اہم خبریں سے مزید