کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دو درجے بہتر ی کے ساتھ دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کیشو مہاراج نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرکے 33 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ بدھ کوجاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، بابر اعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 2 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں، محمد رضوان 5 درجے تنزلی کے بعد 27 ویں اور فخرزمان ایک درجہ تنزلی سے اٹھائیسویں پوزیشن پر چلے گئے۔