• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل کنٹریکٹ سے اخراج، عامر جمال کا سوشل میڈیا پر جذبات کا اظہار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل راؤنڈر عامر جمال نے پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے پر معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔ عامر جمال نے ایک تصویر شیئر کی جس میں لکھا ہے کہانہیں آپ کو سمجھنے دیں، انہیں بات کرنے دیں، اللہ جانتا ہے اور جب وہ آپ کے لیے بولے گا تو خاموشی آپ کی ڈھال بن جائے گی۔ پی سی بی نے عامر جمال کے علاوہ حسیب اللہ، کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد عرفان خان اور عثمان خان کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا ۔ حیران کن طور پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے والی کمیٹی کے اراکین کے ناموں کا نہیں بتایا گیا۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں 12 نئے کھلاڑی احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا، سفیان مقیم شامل ہیں۔ 9 کھلاڑی اپنی سابقہ کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید