• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاپ اینڈ ٹی 20: معاذ کی سنچری، شاہینز نے اسٹرائیکرز کو ہرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 107 رنز سے شکست دیدی۔ بدھ کو ڈارون میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 202 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 16.1 اوورز میں 95 پر ڈھیر ہوگئی۔ مبصرخان نے 19رنز دے کر 3 ، مہران ممتاز اور فیصل اکرم نے دو، دو وکٹ لیے۔اوپنرز معاذ صداقت اور یاسر خان نے 149 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ معاذ صداقت نے 59 گیندوں پر 11 چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 104، یاسر خان نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 اور عبدالصمد نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنائے۔

اسپورٹس سے مزید