کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل جمعے کو کھیلا جائے گا۔ کینز میں پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو98رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹ پر296رنز بنائے جواب میں میزبان ٹیم 198رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ پلیئر آف دی میچ مہاراج نے 13 گیندوں پر 12 اور 33رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔