• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الکاریز اور راڈوکانو کے میچ میں قہقہے، اشارے توجہ کا مرکز

نیویارک (جنگ نیوز) ہسپانوی ٹینس پلیئر کارلوس الکاریز اور برطانیہ کی ایماراڈوکانو کی جوڑی کو دنیا بھر میں دلچسپی سے دیکھا جارہا ہے۔ ساتھ ان سے متعلق چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں۔ ان باتوں کو تقویت یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز ٹورنامنٹ میں میچ کے دوران ان کی زبردست ہم آہنگی اور بے تکلفی سے مل رہی ہے۔ ٹینس اسٹار جوڑی کے میچ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ان کی دوستی کے چرچے ومبلڈن سے قبل شروع ہوئے تھے ۔ جیک ڈریپر اور جیسیکا پیگولا سے مقابلے کے دوران میچ سے زیادہ ان کے قہقے، مسکراہٹ، اشارے اور قربت سب کی توجہ کا مرکز رہے ۔ میچ میں انہیں شکست ہوئی۔

اسپورٹس سے مزید