• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرولیگ : پاکستان کی عالمی ہاکی فیڈریشن سے ڈیڈلائن بڑھانے کی درخواست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی شرکت کی ڈیڈ لائن بڑھانے کی درخواست کردی، پی ایچ ایف کو 21 اگست تک اپنی شرکت کی تصدیق کرنا ہے۔ بدھ کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں پی ایچ ایف سکریٹری رانا مجاہد علی خان نے کہا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ ، وزارت خزانہ اور پی ایس بی سے مثبت اشارے ملے ہیں،کوشش اور خواہش ہےحکومت کی مالی امداد سے پاکستان پرو لیگ میں ان ایکشن دکھائی دے۔ حکومت کو کہا ہے کہ پرو ہاکی لیگ کے تمام اخراجات حکومت پی ایس بی کے توسط سے خود برداشت کرے، فیڈریشن کا کوئی عہدے دار اس رقم پر بیرون ملک میچ دیکھنے نہیں جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید