کراچی (اسٹاف رپورٹر) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں پہلے جیولین تھرو ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کامیاب سرجری کے بعدلاہور میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ سرجری کے بعد دوبارہ پاؤں پر کھڑا کیا ہے ، میری تمام توجہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پر ہے۔