کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے شہر کا بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔ متاثرین میں سابق کپتان سرفراز احمد بھی شامل تھے ۔ پریشانی کے بعد وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور سوشل میڈیا پر اپنے علاقے میں بجلی کی فوری بحالی کی فریاد کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ لیے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہیں اب تویو پی ایس بھی بند ہو چکے ہیں۔