کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی جانب سے ایک گھر کے تین افراد کو قومی ٹیم کیساتھ آفیشلز بنانے اور فیڈریشن میں مبینہ اقرباپروری کا نوٹس لیتے ہوئے تین دن میں جواب طلب کرلیا۔ فیڈریشن کے سیکرٹری سہیل انور کو خط میں پوچھا گیا ہے کہ شوہر، بیوی اور بیٹی کو باڈی بلڈنگ ٹیم کیساتھ ایشین چیمپئن شپ کیلئے بطور آفیشل کیسے نامزد کیا گیا؟ سیکرٹری پر اپنی اہلیہ اور بیٹی کو بطور آفیشل قومی ٹیم میں شامل کرنے کا الزام ہے ۔