کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں سال نومبر دسمبر میں بھارت میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ میں اپنے میچز نیوٹرل مقام پر رکھنے کے لئے انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن سے رابطہ کرلیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیاسی کشیدگی کے باعث بھارت میں میچ کھیلنا ممکن نہیں، بھارت میں پاکستانی کھلاڑیوں کو سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہم نے ایشیا کپ میں بھی حصہ نہیں لینے کا فیصلہ کیا، جونیئر ورلڈ کپ کے لئے ایف آئی ایچ پاکستان کے میچز غیر جانب دار مقام پر کرائے، جونیئر ورلڈ کپ28نومبر سے دس دسمبر تک کھیلا جائے گا ۔