اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔ پاکستان چین کےساتھ اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتا ہے ۔دونوں ممالک ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے گزشتہ روزان خیا لا ت کا اظہار چینی کمپنی شینڈونگ زن زو (Shandong Xinxu) گروپ کارپوریشن کے وفد سےملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت شینڈونگ زن زو گروپ کے چئیرمین ہیو جیانزن (Hou Jianxin) نےکی۔