• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو آفت زدہ قرار دیا جائے، فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیوایم کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی سابق مئیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پی پی کو تجویز دی ہے کہ ہمارے ساتھ بیٹھ جائیں سندھ حکومت کو بتا دیتے ہیں کراچی کیسے چلے گا۔ہم نے الگ رہنے کا فیصلہ کر لیا تو کسی کی بچت نہیں ہو گی،ممکن ہے کہ پیپلز پارٹی اگلی بارش پر عوام کے لئے کرفیو لگا دے،جماعت اسلامی میئر کے خلاف اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کر رہی،ان کے ٹاؤن ناظمین کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہےوزیراعظم صرف وزیراعلی کو فون کر کے اپنی جان نہیں چھڑا سکتےکراچی کے منتخب نمائندوں کو بھی فون پر آن بورڈ لینا ہوگا،پیپلز پارٹی کے صوبائی وزرا شاہراہ فیصل کا رات گئے دورہ کرتے ہیں جب پانی کم ہوجاتا ہے تو سب اچھا ہے کا راگ الاپتے ہیںساڑھے 6 سالوں میں خرچ کئے گئے اربوں کا حساب میئر کراچی کو دینا ہوگا،انتظامیہ اپنی ناکامی کو مانے کچرا نہیں اٹھایا گیا،نالوں سے کچرا اٹھا لیا جاتا تو 400ملی میٹر تک پانی کا نکاس ہو سکتا تھا۔
اہم خبریں سے مزید