اسلام آباد(مہتاب حیدر) وزیرِاعظم کے متوقع دورہٴ چین سے قبل، چینی انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (IPPs) سرکلر ڈیبٹ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ لیٹ پے منٹ سرچارجز (LPS) اور واجب الادا رقم معاف کرنے پر تیار نہیں ہیں۔آئی ایم ایف نے بھی تاحال اس طریقہٴ کار کی توثیق نہیں کی جس کے تحت حکومتِ پاکستان نے کمرشل بینکوں کے ساتھ 1,257 ارب روپے کے سرکلر ڈیبٹ کے خاتمے کا معاہدہ کیا تھا۔ تاہم اب تک یہ ٹرانزیکشن عملی شکل اختیار نہیں کر سکا۔