اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نیشنل ڈیجیٹل ماسٹر پلان تیار اور نافذ کرے گی، اتھارٹی ڈیجیٹل منصوبوں کے لیے مانیٹرنگ فریم ورک بنائے گئی ، ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی (پی ڈی اے) کا قیام ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025 کے تحت ہوا ہے، اسٹریٹیجک اوور سائیٹ کمیٹی اور نیشنل ڈیجیٹل کمیشن بھی قائم ہوں گے۔