• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد سمیت گرد و نواح میں بارش، حیسکو کے 230 فیڈر ٹرپ، کئی شہر اندھیرے میں ڈوب گئے

حیدرآباد(بیورورپورٹ)حیدرآباد میں بدھ کو وقفہ وقفہ سے جاری موسلا دھاربارش کے ساتھ حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع کے 11کے وی کے 230فیڈرٹرپ ہوگئے۔جس کے باعث حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع اندھیرے میں ڈوب گئے۔ حیدرآباد کے بیشتر علاقوں دوپہر جبکہ لطیف آباد میں شام 5بجے سے بند لائیٹ بارش بند ہونے کے باوجود بحال نہیں ہوسکی تھی۔بجلی کی بندش پر حیسکو ترجمان نے بدھ کی شام جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ شام ساڑھے 7بجے تک مون سون کی بارشیں پورے حیسکو ریجن میں جاری ہیں،جس کے باعث حیسکو ریجن کے ٹوٹل 662عدد فیڈر میں سے 11 کے وی کے230فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں۔جس میں حیدراباد شہر کے 11کے وی کے 133عدد فیڈر مکمل طور پراس وقت بند ہیں۔جبکہ21فیڈرز کی بجلی بحال ہے۔ترجمان نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو افیسر حیسکو فیض اللہ ڈاہری کی ہدایات پر چیف آپریٹنگ آفیسر اعجاز احمد شیخ کی نگرانی میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔جہاں 24 گھنٹے سینئر افسران اور تکنیکی عملہ موجود ہے اور ریجن کے ٹرپ ہونے والے 11 کے وی کےفیڈرز کی بجلی بحالی اور فنی خرابی کو دور کرنے کے کام کو مانیٹرنگ کر رہاہے۔

ملک بھر سے سے مزید