• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں خستہ حال مکان دھماکے سے زمین بوس، 7 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں خستہ حال مکان دھماکے کے بعد زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود بدر چوک کے قریب خستہ حال مکان میں بدھ کی صبح زور دار دھماکہ ہوا اور عمارت زمین بوس ہوگئی۔ دھماکے کے بعد ہر طرف گرد پھیل گئی جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔علاقہ مکینوں نے فوری طور پر ملبے کا ڈھیر بنی عمارت سے ایک زخمی کو اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔ عمارت کے زمین بوس ہونے کے بعد پولیس ، ریسکیو 1122 سمیت دیگر فلاحی اداروں کے رضاکار جائے وقوعہ پہنچے اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید