• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہروں اور گاؤں کے لوگوں کو دل میں سمو لینے والا کراچی رل گیا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے خصوصی پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان علینہ فاروق نے کراچی میں بارش سے متعلق تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام شہروں  اور گاؤں سے آنے والے لوگوں کو اپنے دل میں سمو لینے والا کراچی کل رل گیا کل بارش کیا ہوئی سب کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور مرکزی شاہراہوں پر بے انتہا پانی بہت بری صورتحال سامنے آئی اور اس سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ سب کراچی نے پہلی دفعہ نہیں دیکھا 2020 میں جب یہی صورتحال سامنے آئی تو کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی ہے اگلی دفعہ ہم تیار ہوں گے تو آج پانچ سال بعد بھی ہم تیار نہیں تھے۔ علینہ فاروق نے پروگرام کے دوران کہا کہ ہم سے سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ بات کرنا چاہے تو ہمارا پلیٹ فارم حاضر ہے میئر آنا چاہیں ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں ان کا موقف اپنے پروگرام مین شامل کریں گے بلکہ اس کو گریٹر ڈبیٹ کا حصہ بھی بنانا چاہیں گے۔سندھ میں عام تعطیل کے اعلان کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے شکوہ کیا کہ آج تو چھٹی تھی سب کو گھروں میں ہونا چاہیے تھا لیکن انہیں یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ عوام کی اکثریت چھٹی افورڈ نہیں کرسکتی اس لیے مختلف لوگ مجبوری میں کاموں کے لیے باہر نکلے۔

ملک بھر سے سے مزید