کراچی ( نیوز ڈیسک)حق پرست رکنِ قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ (رُکن قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، دفاعی پیداوار، کشمیر امور و گلگت بلتستان اور ریاستی و سرحدی امور ـ SAFRON) نے اپنے بیان میں کہا کہ“20اگست 1971کا دن ہماری قومی تاریخ میں ایک روشن چراغ ہے۔ اس دن مادرِ وطن کے عظیم سپوت، پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کر کے اس حقیقت کو ثابت کیا کہ پاکستان کی سلامتی ہر چیز سے بڑھ کر ہے۔ اُن کی قربانی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔