کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں سے کم عمر بچی سمیت 5افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔ بلدیہ اتحاد ٹائون میں گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر کم عمر بچی جاں بحق ہوگئی،پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کی اطلا ع پرپولیس اسپتال پہنچی تو ورثاء بغیر قانونی کارروائی کئے لاش کو اپنے ہمراہ لے گئے،متوفی بچی کا دماغی توازن درست نہیں تھا جو کھیلنے کے دوران ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوئی ،شاہ لطیف تھانہ کی حدو دلانڈھی قائد آباد مسافر خانہ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت45سالہ حسین ولد شمس الدین کے نام سے ہوئی ہے۔