• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی چیلنج، زیادہ بارش کا اثر آئے گا، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، ریاست اور حکومت کیلئے چیلنج ہے، کراچی میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح بارش ہوئی ہے دوہی آپشن ہیں اس سے نمٹنے کیلئے خود کو تبدیل کر لیں یا تنقید کریں کل کی بارش پر تنقید اور سیاسی گولہ باری ہوئی۔ کراچی کے نالوں کی بارش کا پانی اٹھانے کی گنجائش40ملی میٹر تک ہےجبکہ کراچی میں گزشتہ روز 170سے 235 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی زیادہ بارش کی صورت میں اس کا اثر آئے گافیلڈ میں رہ کر ذمہ داریاں نبھائیں گےشہری غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں تا کہ انتظامیہ و ریلیف کے کاموں میں مشکل نہ ہووہ بدھ کو فریئر ہال میں پریس کانفرس سے خطاب کر رہے تھے اس دوران ایک بار پھربارش کا آغاز ہوگیا جس کے باعث انہیں پریس کانفرنس ختم کرنا پڑی میئر نے شہر کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ شاہراہ فیصل سب سے زیادہ متاثر ہوئی نرسری اور ٹیپو سلطان فلائی اوور کے نزدیک پانی زیادہ جمع ہوا یہاں نالے بالکل صاف تھے ۔

ملک بھر سے سے مزید