• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے 94 فیصد علاقوں کی بجلی بحال، 150 فیڈرز پر بحالی کا کام جاری، کے الیکٹرک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے-الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹوسید مونس عبداللہ علوی نے شہر میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ شام چھ بجے تک شہر کے 94 فیصد سے زائد علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی شہر کے قریبا 150 فیڈرز پر بجلی بحالی کا کام جاری تھا انہوں نے کہا کراچی شہر میں 130 سے 170 ملی لیٹر تک بارش رپورٹ ہوئی ہے جو 2020 کے بعد سب سے زیادہ بارش ہے جس وقت بارش ہورہی تھی اس وقت لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا، مونس عبداللہ علوی نے کہا کہ بارش کے بعد شہری حکومت نے پمپس لگا کر بیشتر علاقوں سے پانی کی نکاسی کر دی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید