• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش میں کرنٹ سے 2 بھائیوں کی ہلاکت، مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناتھا خان میں منگل کو طوفانی بارش کے دوران 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے کا مقدمہ تھانہ شاہ فیصل کالونی میں والد کی مدعیت میں کے الیکڑک کے اعلی حکام کے خلاف درج کرلیا گیا ، دونوں بھائیوں کو سپرد خاک کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی تھانہ کی حدود ناتھا خان گوٹھ میں منگل کو کے الیکڑک کے تاروں سے کرنٹ لگنے سے دو بھائی جان کی بازی ہار گئے تھے ، مرنے والوں کی شناخت 21 سال کے مراد ولد سلطان اور 16 سال کے سراج ولد سلطان کے نام سے ہوئی۔

ملک بھر سے سے مزید