اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو این سی ایس ٹی اور پی سی ایس ٹی کے بارے میں دی جانے والی ہدایات \سفارشات سامنے آگئیں ، جس میں قائمہ کمیٹی نے سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن کو وزیراعظم کی زیرصدارت قومی کمیشن برائے سائنس و ٹیکنالوجی (این سی ایس ٹی ) اور پاکستان کونسل فار سائنس و ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی ) کو بحیثیت سیکرٹریٹ این سی ایس ٹی کو بحال کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ،قائمہ کمیٹی نےسیکرٹریٹ پی سی ایس ٹی کو بحال کرنے کا واضح پلان برائے وزیر اعظم تیار کرنے کا حکم دے دیا،ذرائع کے مطابق سینٹ سیکرٹریٹ نے قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے گزشتہ ماہ جولائی کے منعقدہ اجلاس کے منٹس جاری کرتے ہوئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ہدایات وسفارشات بھیجی ہیں جس میں 15 دن کے اندر کمیٹی بنا کر قومی کمیشن برائے سائنس و ٹیکنالوجی (این سی ایس ٹی ) اور اس کے سیکرٹریٹ پی سی ایس ٹی کو بحال کرنے کا واضح پلان برائے وزیر اعظم تیار کرنے کا حکم دے دیا۔