• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکرکی ملاقات ‘امریکا اور پاکستان کے درمیان توانائی خصوصا تیل، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے دوران نٹالی بیکر نے پاکستان کی توانائی کی صنعت میں امریکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وژن کے تحت امریکی کمپنیاں پاکستان کے تیل، گیس اور معدنیات کے شعبے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں‘ امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ امریکی سفارتخانہ، ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن سیکٹر میں امریکی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان براہ راست روابط قائم کرنے میں فعال کردار ادا کرے گا تاکہ اس شعبے کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے امریکی سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی کا خیرمقدم کیا ۔ ا

ملک بھر سے سے مزید