• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈفورڈ قونصلیٹ میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی روح پرور محفل

قونصلیٹ آف پاکستان بریڈفورڈ میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی پرنور اور عظیم الشان محفل منعقد ہوئی، جس میں مرد و خواتین سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے اور محمد سبحان کی روح پرور تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، نظامت کے فرائض ڈپٹی قونصل جنرل سرفراز احمد نے انجام دیے۔

قونصل جنرل زاہد احمد جتوئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآنِ کریم نے واضح پیغام دیا ہے کہ حضور اکرم ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت العالمین ہیں۔ آپ ﷺ کی ذاتِ مبارکہ بہترین اُسوہ اور کامل نمونہ ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو سنوار سکتے ہیں۔

تقریب میں پاکستان سے تشریف لائے معروف نعت خواں احمد رضا قادری نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتیہ کلام پیش کیے۔

قونصل جنرل نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے گلدستے پیش کیے اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ محفل کا اختتام درود و سلام اور اجتماعی دعا پر ہوا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید