• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: انٹرنیشنل ولیج آف گیسٹرونومی، پاکستانی پویلین توجہ کا مرکز

—ویڈیو گریب
—ویڈیو گریب

انٹرنیشنل ولیج آف گیسٹرونومی پیرس میں پاکستانی سفارت خانے کا پویلین دنیا بھر سے سیکڑوں شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہا۔

نمائش میں پاکستانی روایتی کھانوں، موسیقی اور دست کاری نے شرکاء کو مسحور کر دیا۔

فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ، پریس قونصلیٹ سنجیلہ کی کوششوں سے سفارت خانے کے افسران اور عملے نے پویلین اسٹال پر چکن بریانی، چنا چاٹ، گلاب جامن، جلیبی وغیرہ سمیت دیگر پکوان پیش کیے۔

فرانسیسی شہریوں اور سیاحوں نے نمائش میں موجود پاکستانی لذیذ اور میٹھے پکوانوں کے منفرد ذائقے کو سراہا، خصوصی طور پر چکن بریانی، چنا چاٹ، گلاب جامن، جلیبی سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

یہ میگا ایونٹ 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید