• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرِ امورِ خارجہ محمد مہدی کی اہم فرانسیسی حکام سے ملاقاتیں

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

ماہرِ امورِ خارجہ محمد مہدی نے پیرس میں فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے دفتر میں ایشیائی امور کے سربراہ ڈیوڈ پینیو اور پاکستانی ڈیسک کے سربراہ گولیم ابیسیٹ سے اہم ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکستان اور فرانس کے باہمی تعلقات، یورپی یونین سے روابط، جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

محمد مہدی نے بعد ازاں سینیٹر آئی این بروسٹ اور شہرِ لیون کے میئر گریگوری ڈوسے سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ، طلباء کے مسائل اور تجارتی مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔

پاکستانی طلباء کے لیے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر محمد مہدی نے فرانس کی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس کا تسلسل پاکستان اور یورپ کے تعلقات کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

فرانسیسی حکام نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کی سہولت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس پر اصل خطرہ پاکستان میں مزدوروں کے حالاتِ کار سے منسلک ہے۔

محمد مہدی نے اس حوالے سے پاکستانی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر فرانسیسی حکام کو آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید بہتری سامنے آئے گی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید