• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹرز کی فٹنس جانچنے کیلئے رگبی طرز کے ’’برونکو ‘‘ٹیسٹ کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے نیا فٹنس ٹیسٹ ’’برونکو‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ برونکو ٹیسٹ رگبی کھلاڑیوں کی فٹنس کی جانچ کیلئے لیا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ برونکو ٹیسٹ کے ایک سیٹ میں بغیر رکے 20 میٹر، 40 میٹر اور 60 میٹرکی شٹل رن لگانا ہوتی ہے، ایک کھلاڑی کو بغیر بریک لیے ٹوٹل 5 سیٹ کرنے ہوتے ہیں۔ بھارتی کھلاڑیوں کیلئے ٹیسٹ مکمل کرنے کا وقت 6 منٹ کا رکھا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بھی برونکو ٹیسٹ کے حق میں ہیں۔ کچھ ٹاپ پلیئرز نے پہلے ہی برونکو ٹیسٹ میں حصہ لے لیا ہے۔ یاد رہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے یو یو ٹیسٹ بھی نافذالعمل ہے، جس میں کھلاڑیوں کو مختص وقت میں 2 کلومیٹر کی رننگ کروائی جاتی ہے۔

اسپورٹس سے مزید