• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی گیمز کیلئے پاکستانی دستے کے سربراہ جاوید میمن معطل

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) جرمنی میں ہونے والے ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کے لاپتا ہونے اور دستے کے انتخاب میں ہونے والی دھاندلی، اقر با پروری کے حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قائم مقام چیئرمین نے دستے کے سربراہ ڈائریکٹر کھیل جاوید میمن کو فوری طور پر معطل کردیا، ا ن کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹررضوان شوکت کو ذمے داری سونپ دی ہے ،کمیٹی کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد دمے داروں کے خلاف مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی، دوسری جانب پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے15 روز کا وقت گذرنے کے باوجود اپنی رپورٹ حکام کو پیش نہیں کی ہے۔ کمیٹی کو15دن میں رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اسپورٹس سے مزید