• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد عامر کا نیا اعزاز، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400وکٹیں اپنے نام کرنے والے دوسرے پاکستانی بولر بنے، انھوں نے کیربیئن پریمیئر لیگ میں انٹیگا اینڈ باربادوا کی جانب سے فابیئن ایلن کو آؤٹ کرکے کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ بائیں ہاتھ کےفاسٹ بولر عامر اب تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 343میچ کھیل چکے ہیں۔ اس فارمیٹ میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر وہاب ریاض ہیں، جنہوں نے 348 میچوں میں 7.54کے اکانومی ریٹ سے 413وکٹیں حاصل کی ہیں۔ان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بولنگ ایوریج 22.54 اور اکانومی 7.33 ہے۔

اسپورٹس سے مزید