• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال تاریخ میں پہلی بار بین الاقوامی سطح کا غیرملکی کوچ تعینات

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مینز سینئر اور انڈر 23 قومی ٹیموں کیلئے نولبرٹو سولانو کو ہیڈکوچ مقرر کیا ہے۔ اس حوالے سے فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سطح کا بین الاقوامی کوچ پہلے کبھی مقرر نہیں کیا گیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سولانو کی موجودگی نہ صرف قومی ٹیم بلکہ ہمارے کوچز کیلئے بھی سیکھنے کا ایک سنہری موقع فراہم کرے گی۔ ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے کہا کہ پاکستان فٹبال کو درپیش مسائل سے آگاہ ہوں، کیمپ میں گزارے گئے چند دنوں میں مجھے بے پناہ ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا ہے۔ کھلاڑی پرجوش اورکھیلنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ دوسری جانب فیڈریشن کے نائب حافظ ذکا اللہ نے کہا ہے کہ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے ساتھ میٹنگ کے پاکستانی فٹ بال پر دور رس اثرات مرتب ہوںگے، اے ایف سی پاکستانی فٹ بال کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔ غیرملکی کوچز کے ساتھ ساتھ مختلف ٹیموں کیلئے پاکستان میں موجود کوچز کو بھی ذمہ داریاں دے رہے ہیں، انڈر 17میں ناصر اسماعیل اور نولبرٹو سولانو جیسے بین الاقوامی کی تعیناتی اس بات کی غماز ہےاب پاکستان کا فٹ بال عالمی اسٹنڈرڈ کو چھو لے گا۔

اسپورٹس سے مزید