لاہور( کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نےبانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیراعظم شہباز شریف کے 10 ارب روپے کے ہتک عزت کے دعویٰ پرگذشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا،عدالت نے ویڈیو لنک پر جرح کیلئےوزیراعظم شہباز شریف کو 8 ستمبر صبح دس بجے طلب کرلیا ، عدالت نے کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست خارج کردی، عدالت نے فیصلہ میں لکھا کہ مدعی نے اس کو ضروری فریق نہیں قرار دیا،عدالت کسی کو زبردستی فریق بنانے کا نہیں کہہ سکتی لہٰذا فریق بننے کی درخواست غیر ضروری ہے، شہباز شریف نے دعویٰ میں موقف اختیار کیا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے جھوٹا الزام عائد کیا جس سے شہرت متاثر ہوئی عدالت دس ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔