• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کیخلاف صف اول میں کھڑا رہا، سفیر عاصم افتخار احمد

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)پاکستان نے بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط کشمیر اور فلسطین میں جاری بربریت کو اجاگر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دہرے معیار اور سیاسی ایجنڈے ترک کیے جائیں ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے ’’دہشت گرد کارروائیوں سے عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات‘‘ کے موضوع پر مباحثے سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں واضح طور پر فرق کرنا ہوگا کہ دہشت گردی کیا ہے اور غیر ملکی قبضے کے خلاف عوام کی جائز جدوجہد اور حق خودارادیت کے لیے کوششیں کیا ہیں، غیر ملکی قبضے کو انسداد دہشت گردی کے نام پر جائز قرار نہیں دیا جا سکتا ۔
اہم خبریں سے مزید