• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں 5افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔مظفر آباد پولیس نے ملزم آصف سے بندوق سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم احتشام عرف جگنو سے پسٹل چار گولیاں اور راجہ رام پولیس نے ملزم شفیق سے پسٹل دوگولیاں برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے 9سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سرکاری ہسپتال کا لیٹر پیڈ استعمال کرنے پر میڈیکل سٹور سیل پولیس نے ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔شاہ شمس پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی کوشش کرنے کی اطلاع پر تفتیش شروع کردی ۔زیادتی کے مقدمہ میں بیان سے منحرف ہونے کے الزام میں پولیس نے مدعیہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔نہری پانی چوری کرکے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شہری سے یورو اور نقدی لیکر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم نوسرباز ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ نیوملتان پولیس نے شہری کے گھر گھس کرمبینہ تشدد کا نشانہ بنانے اور استرے سے داڑھی مونچین اور بھنوریں مونڈ کر وڈیو بنانے کی اطلاع پر ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔پولیس تھانہ چہلیک کی کارروائی شہری کے 2024 کے موبائل چوری کے مقدمہ میں برآمدگی۔ایس ایچ او تھانہ چہلیک انصر عباس نے مدعی مقدمہ کے ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے موبائل برآمد کر کے مدعی مقدمہ کے حوالے کیا۔
ملتان سے مزید