ملتان ( سٹاف رپورٹر) جمیعت علماء اسلام کی مرکزی قیادت قائد مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کے علاقوں بونیر،سوات،صوابی سمیت دیگر علاقوں میں حالیہ دنوں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں کے پیش نظر سیلاب زدگان کی امداد، گھروں کی بحالی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے ملتان سمیت صوبہ بھر میں متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کیلئے31 اگست تک پبلک مقامات پر امدادی کیمپس لگانے کا اعلان کر دیا ہے ملتان کی چاروں تحصیل ملتان سٹی،صدر،جلال پور،شجاع آ باد میں بھی متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے کیمپ لگائے جائیں گے ،یہ اعلان جمیعت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں ضلعی جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ،ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید ،سٹی امیر قاری محمد یاسین،مولانا یوسف مدنی اور دیگر کےہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا۔