• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی دعوے، اعلانات، اقدامات بدستور بے سود، ملک میں چینی مزید مہنگی

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )حکومتی دعوے،اعلانات اور اقدامات تاحال بے سود ،ملک میں چینی مزید مہنگی، اوسط قیمت سرکاری ریٹ سے بدستور زیادہ ہے۔ایک ہفتےکے دوران چینی  قیمت میں 5روپےفی کلوکااضافہ،زیادہ سےزیادہ قیمت 195 روپےکلوہوگئی،اوسط قیمت میں 2روپے 15پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا،اوسط قیمت بڑھ کر181روپے 34پیسے فی کلو ہوگئی ،ایک ہفتےکے دوران چینی کی قیمت میں پانچ روپے تک فی کلوکااضافہ ہوا،ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سےزیادہ قیمت بڑھ کر ایک سو پچانوے روپےفی کلوہوگئی، اوسط قیمت میں 2روپے 15پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا،اوسط قیمت بڑھ کر 181 روپے 34 پیسے فی کلو ہوگئی ۔کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی ایک سو پچانوے روپے فی کلو تک چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔، چینی کی قیمت بدستور سرکاری ریٹ سے زیادہ ہے، ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں دو روپے پندرہ پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید