اسلام آ باد (رانا غلام قادر )ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نےدولاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کےلیےٹینڈرکھول دیا-ٹی سی پی کوچھ بولیاں موصول ہوئیں،کم سےکم بولی پانچ سو ساٹھ ڈالر فی میٹرک ٹن ملی جو گذشتہ ٹینڈر میں کم سےکم موصول پانچ سو انتالیس ڈالر فی میٹرک ٹن سے مہنگی ہے۔ایک بولی دہندہ نے معذرت کرلی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی 2لاکھ میٹرک ٹن چینی کے ٹیندرکے تحت بولیوں کے موصول ہونےسے متعلق دستاویزکے مطابق ٹی سی پی کوٹینڈر کےتحت کم سے کم560ڈالرز اور زیادہ سے زیادہ592 ڈالرز فی میٹرک ٹن کےحساب سے بولی موصول ہوئی-