• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات

کراچی(نیوز ڈیسک)فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان کی خود مختاری کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی ترقی اور خود مختاری کے لیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے علاقائی و عالمی فورمز پر رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اہم خبریں سے مزید