کراچی( اسٹاف رپورٹر )سہراب گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی رکشہ گینگ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف بس اڈوں اور اسپتالوں سے آنے والے مسافروں اور مریضوں کو کم کرایہ کا جھانسہ دے کر موبائل فون اور نقد رقم سے محروم کرتے تھے۔پولیس نے نور خان گوٹھ اسکیم 33میں کارروائی کر کے ملزمان کو واردات کرتے ہوئے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں طارق عباس ولد رب نواز، لعل بخش ولد غلام عباس اور نظام الدین ولد رب نواز شامل ہیں۔