• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباسی شہید اسپتال، 5 ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج جاری، او پی ڈیز بند

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عباسی شہید اسپتال میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ہاؤس آفیسر کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اسپتال کی او پی ڈیز بند رہیں، جس کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹرز نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اسپتال کے ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے دھرنا دیا۔ احتجاجی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جب تک گزشتہ 5ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں، او پی ڈیز نہیں کھولیں گے۔ انتظامیہ نے او پی ڈیز بحال کرنے پر زور دیا، تاہم ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری تک بائیکاٹ جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید