کراچی (پ ر )انجینئر وسیم عابدی کے مطابق اطفال انجُمنوں کا تاریخی ماتمی جلوس آج بروز اتوار بتاریخ 24 اگست شام 4 بجے بمقام امام بارگاہ شہدائے کربلا خیرالعمل روڈ بلاک 20 انچولی سوسائٹی سے برآمد ہوگا ۔ جس میں شہر کی اطفال انجمنیں شرکت کرینگی مجلس سے خطاب ماسٹر سید محمد ابراہیم حسنی کرینگے جلوس کے اختتام پر انجمن ذوالفقار حیدری مزمل رضوی کی نوحہ خوانی پر زنجیر و قمہ کا ماتم برپا کرے گی ۔