کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے این ایف نے مختلف کاروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 10کروڑ 93لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق انڈسٹریل روڈ کورنگی کراچی کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 1.400 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ یارو پشین کے قریب گاڈی سے 33 کلو افیون برآمد کرتے کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔