• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود لانڈھی منزل پمپ اورینٹ کمپنی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کوجناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔متوفی کی شناخت 65 سالہ در محمد کے نام سے کی گئی ہے ، متوفی قائدآباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔ڈاکس تھانے کی حدود نیٹی جیٹی پل ریلوے کالونی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 30سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید