• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، مبینہ مقابلے میں دو زخمیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی 4نمبر تنظیم فلور ملز کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سوار اشخاص کو روکنے کی کوشش پر ملزمان نے پولیس کے اوپر فائرنگ کردی۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو زخمی ملزمان سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔زخمی ملزمان کی شناخت اسد ولد شہزاد اور حسن ولد مختیار جبکہ ان کے گرفتار ساتھی ملزم کی افتخار ولد بہادر کے نام سے ہوئی۔ملزمان نے سنگین نوعیت کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید